کویت میں بھارتی ورکرز خودکشیاں کرنے لگے

گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران خاتون سمیت 3 بھارتی تارکین وطن نے اپنی جان لے لی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 13 اگست 2020 19:37

کویت میں بھارتی ورکرز خودکشیاں کرنے لگے
کویت(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 اگست 2020ء) کویت میں بھارتی ورکرز خودکشیاں کرنے لگے، گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران خاتون سمیت 3 بھارتی تارکین وطن نے اپنی جان لے لی، تفصیلات کے مطابق کویت میں کام کرنے والے بھارتی شہریوں میں خودکشی کا رجحان بڑھنے لگ ہے۔ گزشتہ دو روز کے دوران 3 بھارتیوں نے زندگی کا خاتمہ کر لیا جس میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس طرح کا ایک واقعہ جیل الشویوخ کے علاقے میں پیش آیا جہاں گھر سے ایک خاتون کی پنکھے سے لٹکی لاش برآمد ہوئی۔ کنٹرول روم کو اطلاع ملنے پر سیکورٹی ٹیم کو روانہ کیا گیا جس نے مقام پر پہنچ کر دیکھا کہ ایک خاتون پھندا لگا کر پنکھے سے جھول رہی ہے جو کہ بھارتی شہری تھی۔ سیکورٹی ٹیم کا کہنا ہے کہ ان کے پہنچنے سے قبل ہی خاتون کی موقع واقع ہو چکی تھی، ٹیم نے ابتدائی شواہد اکٹھے کر کے فرانزک ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیے۔

(جاری ہے)

ایک روز قبل جبیل العلی علاقے کے رہائشی نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس کے گھر میں کام کرنے والے ڈرائیور نے خودکشی کر لی ہے۔ پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے موقع سے شواہد اکٹھے کر لیے اور لاش کو فرانزک لیب بھجوا دیا۔ اس سے قبل بھی ایک بھارتی شہری نے پھندا لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا تھا اور مجموعی طور پر 48 گھنٹوں میں 3 بھارتیوں کی خودکشی کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ کویت میں 30 لاکھ سے زائد تارکین وطن مقیم ہیں جن میں سے ساڑھے 14 لاکھ تارکین بھارت سے تعلق رکھتے ہیں۔ کویتی حکومت نے مقامی نوجوانوں میں سے بے روزگاری ختم کرنے کے لیے فیصلہ کیا ہے کہ 5 لاکھ 30 ہزار غیر ملکیوں کو اگلے چند ماہ میں کویت سے نکال دیا جائے گا۔ ان افراد میں لاکھوں بھارتی باشندے شامل ہیں۔ اس حوالے سے کویتی حکومت نے ایک منصوبہ تیار کر لیا ہے۔

العربیہ نیوز کے مطابق وزیر سماجی و اقتصادی امور مریم العقیل نے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے دوران کویتی آبادی اور تارکین کی آبادی میں توازن قائم کرں ے کے لیے ایک منصوبے کا جائزہ لیا جس کے بعد فیصلہ کہا گیا کہ مملکت میں سب سے پہلے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو نکالا جائے گا، جن کی گنتی 1 لاکھ 20 ہزار سے زائد ہے۔