شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں پہلے سمیسٹر 2020 کے آن لائن امتحانات کے سلسلے میں اجلاس

جمعہ 14 اگست 2020 00:02

سکھر۔13اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2020ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورکے وائیس چانسلر سیکریٹیرٹ میں پہلے سمیسٹر 2020 کے آن لائن امتحانات منعقد کرنے کے سلسلے میں یونیورسٹی کی فیکلٹیوں کے ڈین صاحبان کا جائزہ اجلاس یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر ڈاکٹر پروین شاہ نے کہا کہ آن لائن امتحانات ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کی ہدایت کی روشنی میں کورونا وائرس کی وبائی صورتحال کی وجہ سے منعقد کیئے جارہے ہیں تاکہ طلبہ و طالبات کا قیمتی وقت بچایا جاسکے۔

اس موقع پر طویل گفت وشنید کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ پہلے سمیسٹر کے آن لائن امتحانات 20 اگست 2020 سے شروع ہوں گے۔ اس سلسلے میں تمام فیکلٹیوں کے ڈین صاحبان 17 اگست کو اپنے متعلقہ شعبہ جات کے سربراہان سے اجلاس منعقد کریں گے تاکہ امتحانات خوش اسلوبی سے منعقد ہو سکیں۔

(جاری ہے)

رجسٹرار آفس اس سلسلے میں ایک نوٹیفیکیشن جاری کرے گا جس میں تمام تدریسی شعبہ جات کے سربراہان اور اساتذہ کو 17 اگست سے یونیورسٹی میں اپنی ڈیوٹیوں پر حاضری یقینی بنانا ہوگی۔

لرننگ مینجمنٹ سسٹم کیلئے ہر شعبے کا سربراہ اپنے شعبے کا فوکل پرسن نامزد کرے گا۔ اس موقع پر امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 18 اگست تک توسیع کی گئی۔ لرننگ مینجمنٹ سسٹم کی بقیہ کلاسیں اساتذہ جلد مکمل کروائیں گے۔ لرننگ مینجمنٹ سسٹم کلاسوں کی رپورٹ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو بھیجی جائے گی۔ امپرووراور فیلوئر ایکسٹرل امیدوار اپنے فارم ہارڈ کاپی کی صورت میں کنٹرولر امتحانات کے پاس جمع کروائیں گے ان کے امتحانات فزیکلی طور پر 15 ستمبر کے بعد یونیورسٹی کھلنے کے بعد لئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :