ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر کاحجم 19.518 ارب ڈالر ہوگیا، سٹیٹ بینک

جمعہ 14 اگست 2020 11:58

ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر کاحجم 19.518 ارب ڈالر ہوگیا، سٹیٹ بینک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2020ء) ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر کاحجم 19.518 ارب ڈالر ہوگیا۔سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 7 اگست کو ختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 12.469 ارب ڈالرتھا، پیوستہ ہفتہ کے اختتام پرسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 12.542 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا۔

(جاری ہے)

اعدادوشمارکے مطابق 7 اگست کو ختم ہونے والے ہفتہ میں شیڈول بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 7.049 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا، پیوستہ ہفتہ میں شیڈول بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے محفوظ ذخائرکاحجم 7.020 ارب ڈالر رہا تھا۔سٹیٹ بینک اورشیڈول بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے مجموعی ذخائرکاحجم 19.518 ارب ڈالرکی سطح پرہے۔

متعلقہ عنوان :