اسرائیل ،امارات معاہدہ درست سمت کی جانب بڑا قدم ہے،امریکی وزیرخارجہ

جمعہ 14 اگست 2020 12:53

اسرائیل ،امارات معاہدہ درست سمت کی جانب بڑا قدم ہے،امریکی وزیرخارجہ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2020ء) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان معمول کے تعلقات استوار کرنے کے لیے طے شدہ معاہدہ درست سمت کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے یہ بات وسطی یورپ کے دورے میں اپنے ہم راہ سفر کرنے والے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اسرائیل اور یو اے ای کے وفود آیندہ ہفتوں کے دوران میں ملاقات کریں گے اور وہ سرمایہ کاری ، سیاحت ، براہ راست پروازیں شروع کرنے ، سکیورٹی ، ٹیلی مواصلات ، ٹیکنالوجی ، توانائی ، تحفظ صحت ، ثقافت ، ماحول اور ایک دوسرے کے ملک میں اپنے اپنے سفارت خانے کھولنے اور بعض دوسرے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لیے مختلف سمجھوتوں پر دست خط کریں گے۔