دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

جمعہ 14 اگست 2020 14:40

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2020ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 230800کیوسک اور اخرج 130000کیوسک،دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پر آمد 44000کیوسک اور اخراج44000کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد21700 کیوسک اور اخراج10000کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پر آمد92700کیوسک اور اخراج61700 کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد177400 کیوسک اور اخراج0 16920کیوسک،چشمہ آمد170400کیوسک اوراخراج 170000 کیوسک، تونسہ آمد177100کیوسک اور اخراج 150800 کیوسک، پنجند آمد11700 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک، گدو آمد 129700کیوسک اور اخراج 97200 کیوسک، سکھر آمد96100کیوسک اور اخراج49800کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد78400 کیوسک اور اخراج 43300کیوسک ریکار ڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1518.54 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 4.262 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1234.90 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 6.798 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 640.80 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.037 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا، جناح اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔