امریکہ نے وینزویلا ایندھن لے کر جانے والے چارایرانی جہاز دبوچ لیے

تمام جہازوں کو امریکا کے شہر ہیوسٹن روانہ کر دیا جہاں وائٹ ہائوس کے ذمے داران ان کے پہنچنے کے منتظر ہیں،امریکی حکام

جمعہ 14 اگست 2020 16:17

امریکہ نے وینزویلا ایندھن لے کر جانے والے چارایرانی جہاز دبوچ لیے
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2020ء) امریکی ذمے داران کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے پہلی مرتبہ 4 ایرانی بحری جہازوں کو ضبط کر لیا ہے جو وینزویلا کے لیے ایندھن لے کر جا رہے تھے۔ ان جہازوں کو پابندیوں کی خلاف ورزی کے سبب پکڑا گیا ہے تا کہ تہران پر انتہائی دبا کی مہم کو بھرپور بنایا جا سکے گا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ذمے داران نے بتایاکہ انہیں گذشتہ چند روز کے دوران پکڑا گیا۔ اب ان تمام جہازوں کو امریکا کے شہر ہیوسٹن روانہ کر دیا گیا ہے جہاں وائٹ ہاس کے ذمے داران ان کے پہنچنے کے منتظر ہیں۔اس سے قبل گذشتہ ماہ امریکی وفاقی عدالت میں دعوی دائر کیا گیا تھا کہ وینزویلا کی جانب گامزن ایران کا ایندھن لے جانے والے چار بحری جہازوں کو قبضے میں لیا جائے۔ایک امریکی ذمے دار نے بتایا کہ ان تمام جہازوں کو عسکری طاقت کے استعمال کے بغیر ہی قبضے میں لے لیا گیا۔ تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔