ایف پی سی سی آئی اور کاٹی میں یوم آزادی پر پرچم کشائی کی تقریبات

جمعہ 14 اگست 2020 19:14

ایف پی سی سی آئی اور کاٹی میں یوم آزادی پر پرچم کشائی کی تقریبات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2020ء) وفاق ایوانہائے تجارت و صنعت پاکستان(ایف پی سی سی آئی)میںیوم آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ایف پی سی سی آئی میںپرچم کشائی کی تقریب فیڈریشن ہاؤس میںمنعقد ہوئی ، پرچم کشائی کی تقریب کے ساتھ دن کا آغاز،قومی ترانہ پیش کیا گیا اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں،ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں انجم نثار نے پرچم کشائی کی ، تقریب میں ایف پی سی سی آئی کے نائب صدور خرم اعجاز، شیخ سلطان رحمان کے علاوہ زکریا عثمان، شوکت احمد، شیخ اسلم،میاں ناصر حیات مگوں، حاجی عثمان غنی دیگر ممبران، قائمقام سیکریٹری جنرل مہر عالم خان اور اسٹاف نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :