غیرملکی قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے گزشتہ ہفتے کے دوران سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں7کروڑ30لاکھ ڈالرز کی کمی

جمعہ 14 اگست 2020 19:14

غیرملکی قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے گزشتہ ہفتے کے دوران سرکاری زرمبادلہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2020ء) غیرملکی قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے گزشتہ ہفتے کے دوران سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں7کروڑ30لاکھ ڈالرز کی کمی ہوگئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق 7اگست کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر19ارب51کروڑ83لاکھ ڈالر ریکارڈ کئے گئے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 7 اگست کو ختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 12.469 ارب ڈالرتھا، پیوستہ ہفتہ کے اختتام پرسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 12.542 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا۔

اعدادوشمارکے مطابق 7 اگست کو ختم ہونے والے ہفتہ میں شیڈول بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 7.049 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا، پیوستہ ہفتہ میں شیڈول بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے محفوظ ذخائرکاحجم 7.020 ارب ڈالر رہا تھا۔سٹیٹ بینک اورشیڈول بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے مجموعی ذخائرکاحجم 19.518 ارب ڈالرکی سطح پرہے۔

متعلقہ عنوان :