وزیر اعظم عمران خان پشاور میں بی آر ٹی کے افتتاح کے بعد واپسی پر انتہائی مطمئن اور بہت خوش تھے،

پوچھنے پر بتایا کہ پاور سیکٹر کا نیا معاہدہ بھی طے پا گیا ہے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل کا ٹویٹ

جمعہ 14 اگست 2020 19:47

وزیر اعظم عمران خان پشاور میں بی آر ٹی کے افتتاح کے بعد واپسی پر انتہائی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2020ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان گزشتہ روز پشاور میں بی آر ٹی کے افتتاح کے بعد واپسی پر انتہائی مطمئن اور بہت خوش تھے، پوچھنے پر بتایا کہ پاور سیکٹر کا نیا معاہدہ بھی طے پا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ جی آئی ڈی سی سے بچنے والا پیسہ ملک کی ترقی کے لئے استعمال ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ میں کافی دیر سوچتا رہا کہ محب وطن اور ایماندار لیڈر ہو تو ملک کو گھر کی طرح چلاتا ہے۔