لاہور،سٹی ٹریفک پولیس کی ہیوی بائیک ریلی، شہریوں کو حادثات سے محفوظ رکھنے کا عزم

سی ٹی او کیپٹن(ر)سید حماد عابد نے ہیوی بائیک چلا کر موٹر سائیکل ریلی کی قیادت کی ریلی کا مقصد شہریوں کو محفوظ سفر کا پیغام دینا ہی: کیپٹن(ر)سید حماد عابد

جمعہ 14 اگست 2020 19:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2020ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہور کیپٹن(ر)سید حماد عابد کی زیر قیادت مال روڈ پر ون ویلتز، ریسنگ، روڈ بلاکنگ کرتے ہوئے ہلڑ بازی کو سخت پیغام دینے جبکہ شہریوں کی آگاہی اور ٹریفک قوانین کی پاسداری، اہمیت اور ٹریفک قوانین کا شعور اجاگر کرنے کیلئے ہیوی بائیک ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر) سید حماد عابد نے کی، ریلی میں ون ویلرز کیخلاف تیار کئے گئے 49 خصوصی موٹرسائیکل دستے نے شرکت کی، ریلی الحمراء ہال روڈ ،مال روڈ سے کینال روڈ، جیل روڈ، مین بلیوارڈ اور لبرٹی چوک اختتام پذیر ہوئی،ریلی میں شریک موٹر سائیکلسٹ نے بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر روڈ سیفٹی کے حوالے سے مختلف پیغامات درج تھے۔

(جاری ہے)

چیف ٹریفک آفیسر لاہور کیپٹن(ر)سید حماد عابد کا کہنا تھاکہ ریلی کا مقصد شہریوں کو محفوظ سفر کا پیغام دینا ہے،ہم شہریوں کو حادثات کی نذر نہیں ہونے دیں گیں،ٹریفک قوانین کی پابندی، محفوظ سفر کی ضمانت ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ریلی کا مقصد شرپسند اور قانون شکن عناصر کو واضح پیغام دینا بھی ہے کہ اگر کوئی روڈ بلاکنگ کرتے ہوئے ہلڑ بازی اور کسی فیملی کو تنگ کرتے پایا گیا تو اس کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، ان کا مزید کہنا تھا کہ جشن آزادی پر ون ویلنگ اور تیز رفتاری روکنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے گے ہیں، جس سے شہر بھر میں کسی بھی جگہ روڈ بلاکنگ کرتے ہوئے ہلڑبازی نہیں ہوئی، ان کا مزید کہنا تھا کہ ون ویلرز کو گرفت میں لانے کیلئے ڈولفن فورس کے ہمراہ 49 موٹرسائیکلسٹ دستے پٹرولنگ کررہے ہیں، سید حماد عابد کا کہنا تھا کہ روڈ پر گاڑی کھڑی کرکے ہلڑ بازی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جارہا ہے، صرف 13 اور 14 اگست کو تیز رفتاری اور کم عمری میں ڈرائیونگ کرنے پر 05 ہزار سے زائد موٹرسائیکلوں کو شہر کے مختلف تھانوں میں بند کروایا گیا ہے، جشن آزادی پر سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ، علامہ اقبال روڈ،مولانا شوکت علی روڈ، مین بلیوارڈ سمیت اہم شاہراہوں پر ٹریفک کے بہترین انتظامات دیکھنے میں آئے، جشن آزادی کے موقعہ پر سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے الیکٹرانک و پرنٹ اور سوشل میڈیا پر والدین کو خطرناک اور خونی کھیل کے اثرات کیلئے بھرپور آگاہی مہم چلائی گئی، سید حماد عابد نے والدین جو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ون ویلرز کی حادثاتی موت کے ذمہ دار والدین ہونگے، والدین کا غیر ذمہ دارانہ رویہ خونی کھیل کو پروان چڑھانے میں مدد کرتا ہے،انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں،ون ویلنگ اور تیزرفتاری کے خاتمہ کیلئے شہریوں خصوصاًً والدین کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے، علاوہ ازین ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک شعور اجاگر کرنے میں میڈیا لیڈنگ رول ادا کر رہا ہے جس پر سٹی ٹریفک پولیس ان کی بے حد مشکورہی