پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد

جمعہ 14 اگست 2020 21:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے زیر اہتمام پاکستان کے جشن آزادی کے حوالے سے پیپلز سیکرٹریٹ میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کی، بتایا گیا ہے کہ تقریب سے قبل پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن اور سینئر نائب صدر چوہدری اسلم گل نے قومی پرچم لہرا کر پیپلز سیکرٹریٹ میں تقریب کا آغاز کیا، اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری اسلم گل کا کہنا تھا کہ آج کا دن تجدید عہد کا دن ہے اور پاکستان کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اب ہمیں مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے بھی جدوجہد کو تیز کرنا ہو گا کیونکہ پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا تھا، اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنمائوں سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور پیپلز سیکرٹریٹ کی فضاء ’’جئے بھٹو‘‘ ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھی۔