چاغی:دالبندین گورنمنٹ مرکزی بوائز ہائی اسکول میں پرچم کشائی کی تقریب

جمعہ 14 اگست 2020 21:22

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2020ء) دالبندین گورنمنٹ مرکزی بوائز ہائی اسکول میں پرچم کشائی کی تقریب کے دوران ڈپٹی کمشنر چاغی آغا شیر زمان، ڈی پی او چاغی زوہیب محسن، اسسٹنٹ کمشنر دالبندین محمد جاوید ڈومکی، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی حاجی غلام عباس بوہڑ و دیگر حکام نے پرچم کشائی کی، اس موقع پر پولیس کے دستے نے پرچم کو سلامی دی جبکہ طلبا نے قومی ترانہ پڑھا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں مذکورہ اسکول کے ہال میں تقریب بھی منعقد کی گئی جس کے دوران طلبا نے یوم آزادی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ ڈپٹی کمشنر چاغی آغا شیر زمان اس تقریب کے مہمان خاص تھے دریں اثنا ضلع بھر میں قبائلی عمائدین اور سرکاری سطح پر یوم آزادی کو جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔

متعلقہ عنوان :