اقوام متحدہ نے ایران پر اسلحہ کی پابندی سے متعلق امریکی قرارداد مسترد کر دی

روس اور چین نے ایران پر اسلحہ کی پابندی سے متعلق امریکی قرارداد کی مخالفت کی تھی

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر ہفتہ 15 اگست 2020 06:18

اقوام متحدہ نے ایران پر اسلحہ کی پابندی سے متعلق امریکی قرارداد مسترد ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اگست 2020ء) اقوام متحدہ نے ایران پر اسلحہ کی پابندی سے متعلق امریکی قرارداد مسترد کر دی ہے۔ روس اور چین نے ایران پر اسلحہ کی پابندی سے متعلق امریکی قرارداد کی مخالفت کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر اسلحہ کی پابندی سے متعلق امریکی قرار داد کو مسترد کر دیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران اسلحہ ایمبارگو میں توسیع سے متعلق امریکی قرار داد کو مسترد کر دیا ہے۔

 
 
خبر ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے 15 میں سے صرف 2 ممبرز نے قرار داد کی حمایت میں ووٹ دیا۔ مزید تفصیلات کے مطابق ایران پر اسلحہ کی پابندی سے متعلق قرارداد کے مسودے پر سلامتی کونسل میں ووٹنگ کی گئی۔

(جاری ہے)

یہ رائے شماری ایک ایسے وقت میں ہوئی جب روس اور چین نے ایران پر اسلحہ کی پابندی سے متعلق قرارداد کی مخالفت کر دی تھی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے خلیج تعاون کونسل کے پیغام کی وضاحت کی جس میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے ایران پر اسلحہ کی پابندی میں توسیع کا مطالبہ کیا گیا۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ ایران دنیا میں دہشت گردی کا سب سے بڑا کفیل ہے۔ چینی کمیونسٹ پارٹی سے ایران کو اسلحہ کی فراہمی سے خطے کو خطرہ لاحق ہے۔

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کیلی کرافٹ نے کہا کہ روس اور چین ایران پر اسلحہ کے حصول پر عاید پابندی کے خاتمے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دونوں ممالک اس موقع کا انتظار کر رہے ہیں کہ وہ تہران کو اسلحہ بیچ سکیں۔ مائیک پومپیو صرحت کے ساتھ کہہ چکے ہیں کہ چین کا ایران میں داخلہ مشرق وسطیٰ کو غیر مستحکم کردے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ ایران پر اسلحہ کی پابندی میں توسیع کو یقینی بنانے کے لیے ہرسطح پر کام کرے گی۔ انہوں نے یہ بھی زور دیا کہ وہ اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں کی کامیابی پر پراعتماد ہیں۔