کووڈ۔19 کے خلاف روس کی تیارکردہ ویکسین کی افادیت جانچنے کے لیے لازمی معلومات کا فقدان ہے ،عالمی ادارہ صحت

ہفتہ 15 اگست 2020 12:02

جنیوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2020ء) عالمی ادارہ صحت کے متعلقہ عہدیداروں نے کہا ہے کہ کووڈ۔ 19 کے خلاف روس کی تیارکردہ ویکسین کی افادیت جانچنے اور وسیع پیمانے پر ویکسین کے استعمال کے حوالے سے درکار لازمی معلومات کا ابھی فقدان ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او مزید معلومات کے حصول کے لیے روس میں متعلقہ فریقوں سے رابطے میں ہے۔عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل میڈیا بریفنگ میں خبردار کیا کہ محفوظ اور موثر ویکسین کی بڑھتی طلب کے باعث مختلف ممالک کے درمیان مسابقت جنم لے رہی ہے جس سے ویکسین کی قیمتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :