14اگست یوم آزادی کے حوالے سے ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں تقریب کا انعقاد، ڈپٹی کمشنر جہلم، سپرنٹنڈنٹ جیل سمیت دیگر ضلعی افسران کی شرکت

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 15 اگست 2020 18:39

14اگست یوم آزادی کے حوالے سے ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں تقریب کا انعقاد، ڈپٹی ..
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اگست2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) یوم آزادی کے حوالے سے ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں تقریب کا انعقاد، تقریب میں ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر،سپرنٹنڈنٹ جیل چوہدری منشاء سندھو ،سابق تحصیل ناظم چوہدری غلام احمد یعقوب سمیت دیگر ضلعی افسران کی شرکت ،ڈپٹی کمشنر جہلم نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز بھی کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی کا دن پوری قوم کے ایک تحفہ ہے جبکہ ہمیں اس کی ترقی اور اسے مستحکم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا جبکہ سپرنٹنڈنٹ جیل چوہدری محمد منشاء سندھو نے کہاکہ ہم ملک وقوم کی ترقی اور سلامتی کی خاطر جانوں کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور خون کے آخری قطرے تک ملک وقوم کی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دیں گے14اگست قیام پاکستان کا دن ہے اور قوم اسی جذبہ اور عزم کے ساتھ قائد اور اقبال کے خوابوں کے حصول کیلئے کوشاں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ملک کو درپیش مسائل اور چیلنجز کے حل کیلئے ضروری ہے کہ نوجوان نسل ایک متوازن سوچ کے ساتھ پاکستان کی تعمیر کرے اورحقیقت پسندی کے ساتھ قائد کے فرامین کو مشعل راہ بنا ئے۔