معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان کی زیرصدارت آئیسکو، سی ڈی اے اور ایم سی آئی کے مابین مسائل کے حوالہ سے اجلاس

بدھ 19 اگست 2020 23:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2020ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان نے آئیسکو، سی ڈی اے اور ایم سی آئی کے مابین مسائل کے حوالہ سے ایک اجلاس کی صدارت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں متعلقہ محکموں کے آپس میں ایشوز کی وجہ سے عوامی ضرورت کے تعطل کے شکار منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ معاون خصوصی علی نواز اعوان نے اس موقع پر متعلقہ حکام کو ہدایت کہ تمام مسائل کو حل کیا جائے تاکہ عوامی ضرورت کے منصوبوں پر جلد کام شروع ہو سکے۔ اجلاس میں وزارت داخلہ، آئیسکو اور وزارت توانائی کے حکام اور حلقہ این اے 53 سے آئیسکو کوآرڈینیٹر اور علی نواز اعوان کے پولیٹیکل ایڈوائزر نے شرکت کی۔