ایف پی سی سی آئی میں نئے سیکر یٹر ی جنرل کی تقریری، محمد اقبال تا بش نئے سیکر یٹر ی جنرل مقرر

بدھ 19 اگست 2020 23:35

کراچی۔19 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2020ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر ز آف کامر س اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر میاں انجم نثار نے ٹریڈ آرگنا ئز یشن آرڈیننس آف پاکستان کے قوانین کے مطا بق محمد اقبال تا بش کو فوری طور پر ایف پی سی سی آئی کا سیکر یٹر ی جنرل مقرر کر دیا۔ صدرایف پی سی سی آئی،نائب صدور، ممبرز ایچ آرکمیٹی اور نامور تاجر رہنما زکریا عثمان، سینیٹر حاجی غلام علی ، شیخ اسلم ، خرم سعید ، نا صر حیات مگو ں ، حاجی عبدالغنی عثمان ، میاں شوکت احمد ، مرزا عبدالراحمن ، میاں زاہد حسین نے محمد اقبال تا بش کی بحیثیت سیکر یٹر ی جنرل کی تقرری کو انکے قو می اور بین الاقوامی سطح پرمختلف اداروں میں کام کر نے کے تجر بے کو ایف پی سی سی آئی کے لیے خوش آئند قرار دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایف پی سی سی آئی کے سیکر یٹر ی جنرل کی تقر ری سے پہلے محمد اقبال تا بش پاکستان انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کا رپو ریشن کے چیف ایگز یکٹو آفیسر کی حیثیت سے وزارت صنعت و پیداوار اور بحیثیت سیکر یٹر ی جنرل سارک چیمبرآف کامر س اینڈ انڈسٹر ی خدمات سر انجام دے چکے ہیں ۔ انہو ں نے ٹر یڈ ڈویلپمنٹ اتھا رٹی آف پاکستان کے ڈبلیو ٹی اوسیل میں سنیئرماہر معیشت اور ہیڈ کی حیثیت سے بھی کام کیا ہے اور دیگر اہم اسا ئمنٹس کے علاوہ ڈائر یکٹرآر اینڈ ڈی کے طور پر ایف پی سی سی آئی میں اپنی خدمات بھی سر انجام سے چکے ہیں ۔

محمد اقبال تا بش کی قو می اور بین الااقوامی اداروں کے ساتھ طویل وابستگی رہی ہے جس میں ممبر اکنا مک ایڈوائزری کو نسل بحیثیت آبزرور ورلڈبینک کے انو سمنٹ کلائمنٹ فنڈ زپر وگرام آن کلا ئمنٹ ،Resilience، اسٹیک ہو لڈر ایڈوائزری نیٹ ورک سی آئی ایف ، ایسٹرنگ کمیٹی ممبر آف سو ئینڈن اسٹینڈرڈ انسٹی ٹیوٹ ساوتھ اینڈ ایسٹ ایشیاء اور بین الاقوامی تجا رت کے فرو غ کے لیے بز نس کو نسل کے اعزازی سیکر یٹر ی جنرل، چین جنوبی ایشیاء بزنس کونسل کے ممبر ایڈ وائزر ی کمیٹی اور متعدد یواین ڈی پی اور ورلڈبینک کے پروجیکٹس سے وابستہ رہ چکے ہیں ۔

علمی طور پر محمد اقبال تا بش ایک معر وف یو نیو رسٹی میں پی ایچ ڈی اسکالر ہیں، مینجمنٹ سا ئنسز فنانس میں ایم فل کی ڈگری حاصل کی ، اکنا مکس کے ساتھ بز نس ایڈ منسٹر یشن میں ما سٹر ز کی ڈگر ی بھی حاصل کی ہے ۔ انہو ں نے تجارت ، معا شیا ت ، بین الاقوامی اور علاقائی را بطو ں ، توانائی، آب وہوا کی تبدیلی اور اس طر ح کے کئی شعبو ں کی تر قی کے لیے متعد د اشاعتوں میں بحیثیت مصنف اپنا کردار ادا کیاہے ۔

متعلقہ عنوان :