پولیس اور دیگرقانون نافذ کرنے والے ادارے شہید تاجر محمد اسماعیل کاکڑ کے قاتلوں کو فوری گرفتار کریں،انجمن تاجران ،صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن بلوچستان

جمعرات 20 اگست 2020 13:17

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2020ء) شہید تاجر محمد اسماعیل کاکڑ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری اور لواحقین کی بڑھتی ہوئی پریشانی کے پیش نظر آل بلوچستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن اور مرکزی انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے کابینہ کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت صدر عبدالرحیم کاکڑ اور جنرل سیکرٹری سیدعبدالقیوم آغا منعقد ہوا دیگر عہدیداران میں یسین مینگل حاجی شاہ محمد..

حاجی عبدالقدیم. احسان دوتانی. حاجی عبدالباقی کاکڑ. محمد اسلم .حاجی محمد فاروق. حاجی ملنگ کاکڑ.. محمد رمضان بڑیچ.. سلطان خلجی اور غفار آغا شریک ہوئی..

(جاری ہے)

اجلاس میں لیاقت بازار کے تاجر محمد اسماعیل کاکڑ کو چاند رات 31 جولائی کو دن دیہاڑے ڈاکووں نے سرعام بازار میں قتل کرکے دکان سے لاکھوں روپے کا سونا لوٹ کر آسانی سے فرار ہوگئے اور اس 22 دنوں میں نہ چاہتے ہوئے بھی انجمن تاجران نے کوئی احتجاج نہیں کیا اور ہم نے پولیس انتظامیہ کے ساتھ قدم بہ قدم اور لمحہ بہ لمحہ ہر ممکن کوشش و تعاون کیا اور تین ہفتوں تک صبر کا دامن نہیں چھوڑا لیکن آج شہید کے لواحقین سخت مایوس ہو چکے ہے جو سخت افسوس کی بات ہے اور اج لواحقین اور جیولرز ایسوسی ایشن اپنے قائدین اور اپنے بڑے تنظیم مرکزی انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے پاس اپنا مقدمہ لیکر پہنچ گئے حالانکہ مرکزی انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ پہلے ہی دن سے لواحقین اور صرافہ ایسوسی ایشن کے ساتھ لمحہ بہ لمحہ رابطے میں تھی تو اس حوالے سے جلد ای پولیس انتظامیہ کے سربراہ سے ملاقات کرکے انہیں اپنے آگے کے لائحہ عمل سے آگاہ کرینگے اور قاتلوں کی گرفتاری جلد سے جلد عمل میں لانے کی کوشش کرینگے آئندہ اجلاس بروز ہفتہ اور بروز سوموار کو منعقد ہوگا جس میں آگے کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔