پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے منافع میں تین ماہ کے دوران 13 فیصد اضافہ

جمعرات 20 اگست 2020 14:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2020ء) رواں سال 2020ء کی دوسری سہ ماہی کے دوران پاکستان ٹوبیکو کمپنی (پی اے کے ٹی) کے بعد از ٹیکس منافع میں 13 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق اپریل تا جون 2020ء کے دوران کمپنی کی خالص آمدنی 4794 ملین روپے تک بڑھی ہے جبکہ اپریل یا جون 2019ء کے لئے پی اے کے ٹی کو 4261 ملین روپے کی بعد از ٹیکس آمدن ہوئی تھی۔

اس طرح گزشتہ سال 2019ء کی دوسری سہ ماہی کے مقابلہ میں رواں سال کے اسی عرسہ کے دوران کمپنی کی خالص آمدنی میں 533 ملین روپے یعنی 13 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کمپنی کی بعد از ٹیکس آمدن میں اضافہ کے نتیجہ میں کمپنی کی فی حصص آمدنی بھی 16.68 روپے کے مقابلہ میں 18.76 روپے فی حصص تک بڑھ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :