امریکا میں قدرتی گیس کے نرخوں میں اضافہ

جمعہ اگست 09:26

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2020ء) امریکا میں قدرتی گیس کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ ایل این جی کی طلب میں اضافہ ہے۔ نیویارک میں قدرتی گیس کے سودے 0.9 سینٹ (0.4 فیصد )بڑھ کر 2.426 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ طے پائے۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے کہ ستمبر کے ابتدائی ایام میں سخت گرم موسم کے امکان پر رواں اور آئندہ ہفتے گیس کی طلب بڑھ کر 90.2 ارب مکعب فٹ روزانہ رہنے کا امکان ہے۔ادھر امریکا میں اگست کے دوران گیس کی اوسط پیداوار 88.5 ارب مکعب فٹ یومیہ رہی جبکہ جولائی میں اس کی مقدار 88 ارب مکعب فٹ یومیہ ریکارڈ کی گئی تھی۔