ش*تحفظ ختم نبوت ؐ جلسہ عام پشاور کی تاریخ کا بڑا پروگرام ہوگا۔ عتیق الرحمن

اتوار 23 اگست 2020 19:55

ذ*پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2020ء) امیر جماعت اسلامی پشاور عتیق الرحمن نے زون 67شمالی ، 72شمالی ، 77شمالی اور زون 79غربی کے ارکان اور نیبرھوڈ/ویلج کونسل کے ناظمین کے مختلف اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تحفظ ختم نبوت ؐ جلسہ عام پشاور کی تاریخ کا بڑا پروگرام ہوگاجلسہ عام کے لیے تمام زونز اور NC/VCکی سطح پر کمیٹیابنائی گئی سینکڑوں کی تعداد میں دعوتی وفود حجروں ، مساجد ، بازاروں میں عوام الناس کو دعوت اور گھروں پر دستک دینگے۔

اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی وسابق صوبائی وزیر حافظ حشمت خان ، سید عبداللہ شاہ ، فاروق خان خلیل ، خورشید عالم ، ڈاکٹرحیدر علی اور دیگر سابق ناظمین و کونسلر بھی موجود تھے۔ اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے امیر ضلع عتیق الرحمن نے کہاکہ موجودہ دور تحفظ ختم نبوتؐ کا زیادہ منطقی ہے جماعت اسلامی ختم نبوت پر بنائی گئی تحریک ہے جس کا مقصد دعوت نصب العین نبیؐ کے نظام کردہ اسلامی نظام حیات کو پاکستان میں قائم کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

موجودہ عالمی قوتیں اور طاقتیں پاکستان جوکہ کلمہ کے بنیاد پر بنایا گیا ملک ہے کہ خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔ 6ستمبر کے تحفظ ختم نبوت جلسہ عام پشاور کی آبادی کے ایک بڑے حصے اور خصوصاً نوجوان نسل کو خاتم النبیین کے دیئے گئے نظام زندگی کا سق یاد دلائیگی۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی پشاور بھر کے گائوں گائوںاور بازاروں میں تحفظ ختم نبوت جلسہ عام کے پمفلٹ لاکھوں کی تعداد میں تقسیم کررہی ہیں اور عوام الناس نبی کریمؐ کی ختم نبوت پر غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6ستمبرکو ہزاروں کی تعداد میں خیبربازار میں تحفظ ختم نبوت جلسہ عام کو کامیاب بنائینگے۔