حلیمہ سلطان سے متعلق بیان پر ژالے سرحدی کو وضاحت دینا پڑگئی
میرے بیان کا غلط مطلب نکالا گیا اور وائرل کردیا گیا،ژالے سرحدی کی وضاحت
پیر 24 اگست 2020 13:58
(جاری ہے)
میں اس معاملے میں مکمل طور پر یاسر حسین کے ساتھ ہوں۔سوشل میڈیا پر ژالے سرحدی کو یہ بیان دینے کے لیے بہت زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بعد انہیں اپنے اس بیان کی وضاحت دینی پڑگئی۔
ڑالے سرحدی نے اپنے یوٹیوب چینل ’’ژالے ٹاکس‘‘ میں وضاحت دیتے ہوئے کہا ابھی حال ہی میں نے ایک انٹرویو دیا تھا جس میں میں نے کہا کہ ہمارے منہ پر چماٹ ہے اگر ہم کسی باہر کی اداکارہ کو اپنے ملک کے برانڈز کا ایمبیسیڈر بنائیں۔ژالے سرحدی نے کہا میرے اس بیان کو سرخی بنالیا گیا اور یہی سرخی وائرل کردی گئی لیکن میری پوری بات کو کسی نے بھی نہیں سنا کہ میں نے ایسا کیوں کہا تھا۔ژالے سرحدی نے چماٹ والے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ’’چماٹ اس لیے تھا کیونکہ ہم لوگ اپنے فنکاروں کو ترجیح نہیں دیتے اور غیر ملک کے فنکاروں کو اور ان کے ڈراموں کو ترجیح دیتے ہیں حالانکہ ان لوگوں کو دنیا بھر میں پہلے سے ہی پہچانا جاتا ہے اور ظاہر سی بات ہے عوام کو بھی وہی پسند آرہے ہوتے ہیں۔لہذا میں نے کسی اور پر یا باہر کے فنکاروں پر تنقید نہیں کی تھی بلکہ اپنے اوپر تنقید کی تھی لیکن میری بات کا غلط مطلب نکال کر اسے وائرل کردیا گیا لہذا آپ نے کہانی پوری پڑھی ہوتی تو یہ اسٹوری کبھی بھی وائرل نہیں ہوتی۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں، مایا خان
-
ماضی میں دبا ئوکا سامنا کیا، کترینہ کیف
-
اداکاروں کو سوشل میڈیا فالوورز کی تعداد دیکھ کرکام دیا جاتا ہے، اسماء عباس
-
کامیڈین شیام رنگیلا کا نریندر مودی کیخلاف انتخابات لڑنے کا اعلان
-
فلم ’ہے بے بی‘ میں اکشے کمار اور ودیا بالن کی بیٹی کی حالیہ تصاویر وائرل
-
میرے بڑے بھائی حقیقی زندگی میں سپرمین جیسے مضبوط ہیں، بابی دیول
-
اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر آنکھوں کی پیچیدہ بیماری میں مبتلا ، بینائی جانے کا خدشہ
-
سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کیس کے ملزم کی جیل میں موت، اہل خانہ کا قتل کا الزام
-
اداکارہ انوشکا شرما کی سالگرہ ،ویرات کوہلی کی رومانوی پوسٹ
-
توقع نہیں تھی کہ عشق مرشد ڈرامہ اتنا ہٹ جائے گا،اپنی تعریفیں سن کر خوشی ہوتی ہے ، بلال عباس
-
گٹارسٹ ڈوئن ایڈی انتقال کر گئے
-
لالی ووڈ کی نئی فلم ’’نولو نوٹینشن‘‘ آتے ہی چھاگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.