ة تحریک لبیک پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری
اتوار 30 اگست 2020 04:56
(جاری ہے)
کراچی میں شدید بارشوں کے باعث مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے اور شہریوں کو شدید خطرات لاحق ہونے کی اطلاعات موصول ہونے پر تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان اور رضاکاران نے ہنگامی بنیادوں پر کراچی کے تمام اضلاع اور مختلف علاقوں ملیر ندی،جوگی موڑ ،شفیع گوٹھ، مدینہ کالونی، یار محمد گوٹھ، سرجانی ٹاون یوسف گوٹھ و دیگر متاثرہ جگہوں پر امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں ہیں امدادی کاموں کے دوران اپنے گھروں میں پھنسے لوگوں بچوں خواتین اور بزرگوں کو ریسکیو کرنے کے ساتھ ساتھ متاثرہ شہریوں میں کھانا اور صاف پانی بھی بڑی مقدار میں تقسیم کیا گیا، نشیبی علاقوں سے پمپ کے ذریعے پانی نکالنے کا عمل بھی جاری ہی.
تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے سیلابی صورتحال کے بعد متاثرہ شہریوں کے لئے امدادی سرگرمیاں بلا تعطل جاری ہیں. امیر تحریک لبیک پاکستان کراچی ڈویڑن علامہ رضی حسینی نے گزشہ برسات میں ضلع وسطی کے علاقے سیکٹر 11.E نیو کراچی میں ایک ہی گھر کے تین افراد برساتی نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہونے پر متاثرہ خاندان سے تعزیت کے لئے انکے گھر آئے اس موقع پر انکے ہمراہ امیر ضلع وسطی مفتی عمر فاروق سمیت کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی. اس موقع پر علامہ رضی حسینی کا کہنا تھا کہ شہر ڈوب رہا ہے مگر کوئی پرسان حال نہیں ہے عوام اس وقت شدید مشکلات و مصائب سے دوچار ہیں جبکہ حکومتی سطح پر انکے لئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نظر نہیں آرہے ہیں افسوسناک بات ہے کہ اس مشکل گھڑی میں عوام کو تنہا چھوڑ دیا گیا ہے تحریک لبیک پاکستان موجود وسائل میں شہریوں کے لئے میدان عمل میں موجود ہے اور ہم اپنے لوگوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے برساتی پانی کی مکمل نکاسی اور حالیہ اسپیل کے خاتمے تک ریسکیو کا عمل جاری رکھیں گی.مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.