کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی شہزادی لیڈی ڈیانا کو23 برس بیت گئے

پیر 31 اگست 2020 22:18

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اگست2020ء) کروڑوں دلوں کی ملکہ برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کو دنیا سے رخصت ہوئے 23 برس بیت گئے۔ شہزادی ڈیانا یکم جولائی1961 کو برطانیہ میں پیدا ہوئیں اور پرکشش شخصیت کی مالک برطانوی شہزادی نے 29جولائی 1981 کو برطانیہ کے ولی عہد شہزادہ چارلس کے ساتھ شادی کی جس سے 2 بیٹوں شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری کی ولادت ہوئی۔

شہزادی ڈیانا اپنی ازدواجی زندگی کو کامیابی سے ہمکنار نہ کر پائیں۔

(جاری ہے)

دونوں کی زندگی میں کمیلا پارکر، جیمز گبلی، جیمز ہیوئیٹ اور لیگی بورک جیسے رقابت دار آئے اور16 سال بعد اگست 1996 میں طلاق ہوگئی۔ڈیانا کی زندگی کی طرح موت بھی میڈیا کیلیے سب سے بڑی خبر بن گئی 31اگست 1997 کو ڈیانا پیرس کے ہوٹل سے اپنے دوست دودی الفائد کے ساتھ روانہ ہوئی۔ڈیانا منزل تک نہ پہنچ سکی جب ان کی گاڑی ایک خطرناک حادثے کا شکار ہوکر مکمل طور پر تباہ ہو گئی، حادثے میں شہزادی کیساتھ ان کے دوست بھی جان کی بازی ہار گئے۔ ڈیانا کی ا?خری رسومات کو دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں نے براہ راست دیکھا۔