پنجاب میں پولیو کے دو مزید کیسز ،متاثرہ بچوں کی تعداد 8ہوگئی

منگل 1 ستمبر 2020 16:05

پنجاب میں پولیو کے دو مزید کیسز ،متاثرہ بچوں کی تعداد 8ہوگئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2020ء) صوبہ پنجاب میں پولیو کے دو مزید کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 8ہوگئی۔ پولیوکیسز ڈیرہ غازی خان اوربہاولپور میں سامنے آئے ہیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے پنجاب انسدادپولیو پروگرام کے حوالے سے بتایا ہے کہ ڈی جی خان میں پولیو سے متاثرہ بچے کی عمر 8ماہ ہے اس کے دونوں ہاتھ،پائوں متاثرہوئے تاہم متاثرہ بچہ وفات پاگیا۔بہاولپور میں 13 سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، متاثرہ بچے کی دائیں ٹانگ متاثرہوئی، دو کیسز رپورٹ ہونے کے بعد پنجاب میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 8ہوگئی ۔

متعلقہ عنوان :