مختلف سپورٹس تنظیموں کی جانب سے ملک بھر میں یوم دفاع کے سلسلہ میں کھیلوں کے مقابلے ہوں گے

بدھ 2 ستمبر 2020 14:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2020ء) ملک میں مختلف سپورٹس تنظیموں کے زیراہتمام یوم دفاع کے سلسلہ میں کھیلوں کے مقابلے معقد ہوںگے۔

(جاری ہے)

مختلف کھیلوں کے نمائندوں نے سرکاری خبر رساں ادارے کو بتایا کہ 6 ستمبر کو کھیلوں کے مقابلے منعقد کروانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں ان کھیلوں کے مقابلوں میں فٹ سال، نیٹ بال، آرچری، تھروبال، سائیکلنگ، روپ سکیپنگ اور فٹ بال، باڈی بلڈنگ،کراٹے اور جوڈو شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یوم دفاع کے سلسلہ میں کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے صوبائی سپورٹس تنظیموں کو خصوصی ہدایات جاری کردی گئی ہیں ان کھیلوں کے مقابلے لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے علاوہ ضلعی سطح پر بھی منعقد میں ہوںگے۔