صرافہ ایسوسی ایشن حویلیاں کے سالانہ انتخابات میں ملک خرم شہزاد متفقہ طور پر صدر منتخب

جمعہ 4 ستمبر 2020 14:40

حویلیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2020ء) صرافہ ایسوسی ایشن حویلیاں کے سالانہ انتخابات مکمل ہو گئے، شہر بھر کے تقریباً 75 سے زائد رجسٹرڈ ممبران نے ملک خرم شہزاد کو متفقہ طور پر صدر منتخب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق حویلیاں صرافہ یونین کے الیکشن کا باقاعدہ انعقاد زیر قیادت وسیم جیولرز مقام ڈاکخانہ روڈ حویلیاں منعقد ہوا جس میں تمام صرافہ ٹریڈرز کے تاجروں نے بھرپور شرکت کی۔

(جاری ہے)

وسیم جیولرز نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج سے کچھ عرصہ قبل ایک میٹنگ ہوئی جس میں باہمی مشاورت سے الیکشن کمیشن بنانے کے لئے پانچ اشخاص کے نام تجویز ہوئے اور یہ طے ہوا کہ یکم ستمبر 2020ء سے 3 ستمبر 2020ء تک کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے، 4 ستمبر 2020ء کو جانچ پڑتال کر کے لسٹ آویزاں کر دی جائے گی جبکہ 5 ستمبر 2020ء کو انتخابی نشانات الاٹ کرنے کے بعد 13 ستمبر کو الیکشن ہوں گے تاہم حقیقت اس کے برعکس ثابت ہوئی، ہمارے دوسرے بھائیوں نے بغیر مشاورت کے صدر منتخب کر دیا ہے۔