وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کاضلع اپر اور لوئیر چترال میں سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ ،
سیلاب زدگا ن میں امدادی چیک بھی تقسیم کئے حکومت سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی جلد بحالی بھی یقینی بنائی جائیگی،سیلاب سے متاثرہ سڑکوں ، واٹر سپلائی سکیموں اور ایریگیشن چینل سمیت بحالی کے تمام کام تیز رفتاری سے مکمل کئے جائیں گے، پی ٹی آئی کی حکومت نے چترال کے عوام کو ضلع اپر چترال کا تحفہ دیا، اس کی تعمیر و ترقی بھی یقینی بنائیں گے،محمودخان
ہفتہ 5 ستمبر 2020 22:23
(جاری ہے)
رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الااکبر چترالی ،چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن، ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام بھی تقریب میں موجود تھے۔
وزیراعلیٰ نے اس موقع پر متعلقہ حکام کو 9ستمبر تک ریشون پل تنصیب کرنے کی ہدایت کی۔ مذکورہ آر سی سی پل جو حالیہ سیلاب سے تباہ ہوچکا تھا ، کی جگہ سٹیل پل تنصیب کیا جائیگا جو آج متعلقہ جگہ پر پہنچا دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت سیلاب سے متاثرہ عوام کو درپیش مشکلات کا نہ صرف احساس رکھتی ہے بلکہ ان مشکلات کے خاتمے کیلئے پوری طرح متحرک بھی ہے۔ حالیہ سیلاب کے دوران حکومتی اداروں کا کردا ر قابل تحسین ہے۔ محمود خان نے متاثرین کو یقین دلایا کہ سیلاب سے متاثرہ سڑکوں ، واٹر سپلائی سکیموں اور ایریگیشن چینل سمیت بحالی کے تمام کام تیز رفتاری سے مکمل کئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا انہوں نے کل سوات میں سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور اسی مقصد کے تحت ضلع اپر اور لوئیر چترال کے دورے پر آئے ہے۔ انہوں نے کہ اگر موسم ٹھیک ہوا تووہ تورغر ، شانگلہ اور دیگر سیلاب زدہ علاقوں کا بھی دورہ کریں گے اور نقصانات کا جائزہ لیں گے۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ کو سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور بحالی کے پلان پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا گیا کہ ضرورت کے نان فوڈ آئیٹم اور راشن متاثرین میں پہلے سے تقسیم کئے جاچکے ہیںاور تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے بھی پلان تیار ہے جس پر ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائیگا۔ چترال۔ بونی۔ مستوج روڈ کو فیڈرالائز ڈ کیا گیا ہے تاہم اسکی باقاعدہ ہینڈنگ ٹیکنگ اوور ابھی ہونی ہے۔ضلع اپر چترال کے دس نالوں میں سیلاب آیا ہے جن میں ریشون ، زئیت نالہ، کوراغ نالہ ،بونی نالہ، نصر گول، بریپ، مہتنگ، یارخون اور لشٹ نالہ شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ کو اس موقع پر تباہ شدہ سڑکوں ، پلوں ، واٹر سپلائی سکیموں ، دریاکے کنارے حفاظتی پشتوں، ایریگیشن چینل ، پروٹیکشن وال وغیرہ کی بحالی کیلئے پلان اور تخمینہ لاگت پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.