لاہور چیمبر الیکشن کیلئے عوامی تاجر اتحاد کے راشد چوہدری کے کاغذات نامزدگی جمع

عوامی تاجر اتحاد نے محمد اسلم قادری کو زونل کوآرڈینیٹر مقرر کر کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

ہفتہ ستمبر 22:44

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2020ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایسوسی ایٹ کلاس کے الیکشن 2020 کیلئے عوامی تاجر اتحاد کے رہنما راشد چوہدری نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے، راشد چودھری لاہور بزنس مین فرنٹ اور عوامی تاجر اتحاد کے متفقہ امیدوار ہیں۔ لاہور بزنس مین فرنٹ کی جانب سے محمد امجد چوہدری،میاں جاوید علی،علی رضا،زین الہیٰ،نبیل محمود،محمد راشد،محمد وسیم عباس،ساجد عزیز میر،مسز مسرت نواز نے ایسوسی ایٹ کلاس کیلئے کا غذات نامزدگی جمع کرائے، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عوامی تاجر اتحاد کے چیئرمین حاجی محمد اسحق نے کہا کہ چیمبر آف کامرس کے الیکشن میں لاہور بزنس مین فرنٹ اور عوامی تاجر اتحاد کے امیدوار کامیابی حاصل کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لاہور بزنس مین فرنٹ کے رہنماء وں نے صنعت و تجارت سے وابستہ افراد کے حقوق کے تحفظ کو ہمیشہ اولین ترجیح دی ہے، چیمبر آف کامرس کے الیکشن میں لاہور بزنس مین فرنٹ اور عوامی تاجر اتحادکلین سویپ کرے گی، الیکشن میں کامیابی کے بعد تاجروں کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے، دونوں تنظیموں کی قیادت اجتماعی فیصلوں پر یقین رکھتی ہے، مسائل کے حل کیلئے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم خدمات پر لاہور بزنس مین فرنٹ کے رہنمائوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ لاہور بزنس مین فرنٹ اور عوامی تاجر اتحاد نے بزنس کمیونٹی میں سے تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل سے آگاہ اہل شخصیات کو امیدوار نامزد کیا ہے، عوامی تاجر اتحاد کے مرکزی صدر الطاف حسین رندھاوا نے کہا کہ چیمبر آف کامرس کے الیکشن کی تیاریاں مکمل ہیں ،ووٹرز کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

لاہور بزنس مین فرنٹ اور عوامی تاجر اتحاد کے امیدواروں کو تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے، حکومتی اداروں ،ایوان ہائے صنعت و تجارت کی نمائندگی کو موثر بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں۔ لاہور بزنس مین فرنٹ کی قیادت میں ہمیشہ تاجر برادری کی خدمت کی، تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے متعلقہ وزارتوں اور سرکاری محکموں سے رابطے کئے گئے، کامیاب ہو کر تاجر برادری کے مفادات کے تحفظ کیلئے کام کرینگے۔

لاہور بزنس مین فرنٹ اور عوامی تاجر اتحاد کے امیدوار معاشی سرگرمیوں کے فروغ ،بزنس کمیونٹی کے مفادات کے تحفظ،ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کیلئے بھرپور کوششیں اور سرکاری و نجی سیکٹر کے مابین پل کا کام کرینگے، عوامی تاجر اتحاد نے محمد اسلم قادری کو زونل کوآرڈینیٹر مقرر کر کے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔