بینک اسلامی پاکستان کے منافع میں چھ ماہ کے دوران 85 فیصد اضافہ

پیر 7 ستمبر 2020 10:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2020ء) رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں 85 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

30 جون 2020ء کو ختم ہونے والے 6 ماہ کے دوران بینک کا خالص منافع 1.074 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ جنوری تا جون 2019ء کے لئے بینک اسلامی کو 0.581 ارب روپے بعد از ٹیکس نفع حاصل ہوا تھا۔اس طرح سال 2019ء کے مقابلہ میں رواں سال 2020 ء کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں 85 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :