پاکستان کی نماسبت سے پختونخواآرچری کلب کے زیر اہتمام آرچری مقابلوں کا انعقاد

ًپی ایس بی کوچنگ سینٹر میں منعقد ہ ایونٹ میں مختلف ایجزکے مرد وخواتین کٹیگریزکے مقابلے ڈپٹی ڈائریکٹرسپورٹس محمد طارق اورامجداقبال نے انعامات تقسیم کئے

پیر 7 ستمبر 2020 21:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 ستمبر2020ء) یوم پاکستان کی مناسبت سے ملک میں کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیاگیا،اسی طرح صوبائی دارالحکومت پشاور میں بھی پختونخواآرچری کلب کے زیر اہتمام آرچری مقابلے منعقد ہوئے،پی ایس بی کوچنگ سینٹرپشاورکے سبزہ زار میں منعقد ہ ایونٹ میں مختلف ایجزکے مرد وخواتین کٹیگریزکے کھلاڑیوںکے مابین آرچری مقابلے ہوئے۔

30میٹر کے ایونٹ میں سلمان نے پہلی ،مطیب نے دوسری پوزیشن جیت لی جبکہ 18میٹر میں محمد انصار نے سونے اورمحمد ابصار نے چاندی کا تمغہ جیتا،اسی طرح 10میٹر میں منیم نے گولڈمیڈل جیتا،ان مقابلوں میں نمایاپوں پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں میںمہمانان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹرسپورٹس محمد طارق اور اے ڈی امجد اقبال نے سرٹیفکیٹس و انعامات تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نیشنل آرچراور کوچ ساراخان ودیگر شخصیات بھی موجودتھیں۔خیبر پختونخوامیں آرچری کھیل کو مقبولیت بخشنے اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے پختونخواآرچری کلب نے انتہائی کلیدی رول اداکیاہے اس کلب کی صدر وکوچ ساراخان جنہوںنے اب تک کئی قومی مقابلوں میں حصہ لیااور شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرچکی ہیں اسکے علاوہ کولیفائڈ کوچ بھی ہیں،یہی وجہ ہے انہوںنے اس کھیل کو بام عروج پر پہنچانے کیلئے دن رات کوششیں شروع کردی ہیں ،چند سال قبل انہوںنے پی ایس بی کوچنگ سینٹر پشاور میں اپنے ایک کلب قائم کیا،اب تک اس کلب میں مختلف ایجزکے مرد وخواتین کھلاڑی تربیت حاصل کررہے ہیں،اس کلب کے کھلاڑیوںاسرار،وقاص خلیل اور وجاہت سمیت کئی کھلاڑیوںنے پشاور میں منعقدہ نیشنل گیمز کیساتھ ساتھ متعددنیشنل چمپئن شپ میں میڈلز جیتے ہیں اورساتھ ہی خان پور،چترال،شندور،مالم جبہ،کالام،کاغان اور اسطرح ضلع سوات اور مانسہرہ کے متعددسمیت کئی دیگر اضلاع میں آرچری کے مقابلے ارگنائزکرچکے ہیں،اسکے علاوہ اس کلب کے بینرتلے جشن آزادی ، یوم پاکستان سمیت دیگر مواقع پر مقابلے باقاعدگی سے منعقد کئے جاتے ہیں۔

گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی 6ستبر کو یوم پاکستان کی مناسبت سے پختونخواآرچری کلب کے زیر اہتمام پاکستان سپورٹس بورڈ کوچنگ سینٹر پشاور میں منعقدہ ان مقابلوں کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے تھے ،جن میں مذکورہ کلب میں کھیلنے والے جونیئر اور سینئرزمرد وخواتین آرچرزبھر پور شرکت کی اور خودکو منوانے کا کھل کر مظاہرہ کیا۔اس ایونٹ کے 30میٹر کے ایونٹ میں سلمان نے پہلی ،مطیب ن دوسری پوزیشن جیت لی جبکہ 18میٹر میں محمد انصار نے سونے اورمحمد ابصار نے چاندی کا تمغہ جیتا،اسی طرح 10میٹر میں منیم نے گولڈمیڈل جیتا،اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواکے ڈاپٹی ڈائریکٹر فنانس وایڈمنسٹریشن محمد طارق نے کہاکہ صوبائی حکومت صوبے میںکھیلوں کو صحیح معنوں میں فروغ دینے کیلئے بہترین اقدامات اٹھارہی ہے جسکے باعث کئی باصلاحیت سامنے آنے لگے ہیں،سپورٹس ڈائریکٹریٹ باصلاحیت کھلاڑیوں کو آگے لانے کیلئے کوشاں ہیں ،انہوںنے آرچری کے فروغ کیلئے پختونخواآرچری کلب کی صدر وکوچ ساراخان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ انشاء اللہ مستقبل میں قریب میں اسکے بہترثمرات ملیںگے،اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر امجد اقبال نے کہاکہ باصلاحیت کھلاڑی ہمارا قیمتی اثاثہ ہے جو یقیناًغیر ملک میں میں پاکستان کے سفئر ہوتے ہیںاور انہوںنے اپنی صلاحیتوں کے بدولت دنیامیں سبزہلالی پرچم کوبہتر شناخت دی ہے۔

ساراخان نے صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ اور پی ایس بی کو شکریہ اداکیاکہ پی ایس بی نے انہیں جگہ فراہم کردی اور سپورٹس ڈائریکٹریٹ مالی معاونت کررہی ہے۔