رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران سافٹ ویئر کمپنی سسٹمز لمیٹڈ کی بعد از ٹیکس آمدنی میں 5 فیصد کمی

منگل 8 ستمبر 2020 09:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2020ء) رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران سافٹ ویئر کمپنی سسٹمز لمیٹڈ (ایس وائی ایس) کی بعد از ٹیکس آمدنی میں 5 فیصد کمی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان سٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق اپریل تا جون 2020ء کے دوران کمپنی کی خالص آمدنی 541 ملین روپے تک کم ہو گئی ہے جبکہ اپریل تا جون 2019 کیلئے ایس وائس ایس کو 570 ملین روپے خالص منافع حاصل ہوا تھا۔ اس طرح گزشتہ سال 2019ء کے مقابلہ میں رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران سسٹمز لمیٹڈ کی بعد از ٹیکس آمدنی میں 29 ملین روپے یعنی 5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :