پاکستان نیوی نے یومِ بحریہ پر خصوصی دستاویزی فلم سرخرو ریلیز کر دی

منگل 8 ستمبر 2020 10:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2020ء) پاکستان نیوی نے یومِ بحریہ پر خصوصی دستاویزی فلم سرخرو ریلیز کر دی، یہ دستاویزی فلم پاک بحریہ کی جانب سے بھارتی آبدوز کو پاکستانی پانیوں میں داخل ہونے سے روکنے کی کامیاب کاروائی پر مبنی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق 4 مارچ 2019ء کو ہونے والے اس واقعے میں پاکستان بحریہ نے بھارتی بحریہ کے مذموم ارادوں کو خاک میں ملا دیا۔بھارتی بحریہ کی دراندازی کی یہ ناکام کوشش پلوامہ حملوں کے بعد پیدا کردہ کشیدگی کا تسلسل تھی۔ ڈاکیوفلم سرخرو پاک بحریہ کی جانب سے اپنے بہادر ہیروز کو فرائض کی ادائیگی میں سرخرو ہونے پر خراجِ تحسین ہے۔