دھاندلی کی پیداوار حکومت نے عوام بے حد مایوس کردیا ،سلیم حیدرخان

حکمرانوں نے کسی بھی شعبہ میں اچھی کارکردگی نہ دکھا کر ملک کو بے حد نقصان پہنچایا،سابق وفاقی وزیر

بدھ 9 ستمبر 2020 21:22

پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 ستمبر2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے ڈویڑنل صدر سابق وفاقی وزیر سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ موجودہ حکومت ملکی تاریخ کی نا کام ترین حکومت ہے۔ دھاندلی کے ذریعہ بر سر اقتدار آنے والی موجودہ حکومت نے عوام کو بے حد ما یوس کیا۔

(جاری ہے)

کسی بھی شعبہ میں اچھی کارکردگی نہ دکھا کر ملک کو بے حد نقصان پہنچایا وہ گزشتہ روز دورہ میانوالہ پنڈی گھیب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو نوکریوں اور گھروں کی فراھمی کے انتخابی نعرے کی تکمیل کے منتظر ہیں جبکہ دوسری طرف حکومت نے ریکارڈ مہنگائی کر کے عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔ سلیم حیدر نے فرانسیسی میگزین کی طرف سے توہین آمیز خاکوں کی دوبارہ اشاعت کے فیصلہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے پر امن بقائے باھمی کے ساتھ ساتھ سماجی اور بین المذاہب ھم آہنگی کی عالمی خواہشات کو شدید نقصان پہنچے گا