جھنگ،حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں انسداد ڈینگی ڈے منایا گیا

ہفتہ 12 ستمبر 2020 19:55

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2020ء) حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں انسداد ڈینگی ڈے منایا گیا۔ اس حوالہ سے ضلع بھر کے تمام سرکاری و نجی اداروں سمیت ڈی ایچ کیو ہسپتال ، ٹی ایچ کیوز اور مراکز صحت میں خصوصی طورپر انسداد ڈینگی کے حوالہ سے حفاظتی و انتظامی اقدامات بروئے کار لائے گئے۔اینٹی ڈینگی ڈے کے موقع پرصفائی ستھرائی، جراثیم کش سپرے ، کھڑے پانی کی نکاسی ، چھتوں کی صفائی سمیت مختلف محکموں کی طرف سے آگاہی سیمینار اور واکس کا بھی انعقاد کیا گیا۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر محبوب حسنین قریشی نے ڈینگی ویکٹر سرویلنس کی ٹیموں کے ہمراہ شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔انہوں نے ڈینگی سے بچاو ٴ اور کنٹرول کے حوالہ انتظامی امور کا جائزہ لیاجبکہ دارالسکینہ روڈپرامشال نرسری، بہادر ٹائر شاپ رشید چوک ، ذیشان کباڑ خانہ اور سرور ٹائر کٹنگ سٹور لاری اڈا کو چیک کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ نالے ، تالاب اور دیگر پانی کھڑے ہونے کی جگہیں ڈینگی لاروا کے لئے ممکنہ طور پر افزائش گاہ ہے۔اس حوالہ سے احتیاطی تدابیر اپنانی چاہیے۔ انہوںنے ان میں مختلف مقامات پر مختلف کنٹینرز میں سے کھڑے پانی اور صفائی کے ناقص انتظامات کی بناپرمتعلقہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات جاری کئے جبکہ کئی دوکانداروں کو وارننگ جاری کی گئی۔

سی ای او ہیلتھ نیمقامی رہائشیوں کو انسداد کروانا وائرس اور ڈینگی سے بچا? اور کنٹرول کے حوالہ سے بھرپور آگہی بھی دی اورشہریوں میں پمفلٹ بھی تقسیم کئے۔اسی طرح سوشل ویلفیئر و بیت المال کے زیر اہتمام ڈینگی آگاہی سیمینار اور واک کا اانعقاد کیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل نے انسداد ڈینگی کے حوالہ سے کہا کہ ڈینگی لارواکے خاتمہ کیلئے ہم سب ملکر ڈینگی کے خلاف جاری حکومتی اقدامات کو کامیاب بنانا ہے۔

کسی ایک کی لاپرواہی ڈینگی مچھر کی افزائش کیلئے وبال جان بن سکتی ہے۔ ہمار ا مذہبی فریضہ بنتا ہے کہ ماحول کو ہمہ وقت صاف ستھرا رکھا جائے جس سے نہ صرف مختلف امراض کے اثرات سے بچا جاسکے گا بلکہ ڈینگی وائرس کے خدشات بھی پیدانہیں ہونگے۔ معاشرے کو صحت مند بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے لہٰذا حکومت کی طرف سے جاری انسداد ڈینگی مہم کے سو فیصد نتائج حاصل کرنے کیلئے عوام میںزیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کی جائے۔

مزید براں اینٹی ڈینگی ڈے کے حوالہ سے تحصیل کونسل سے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت چیف آفیسر انوربیگ نے کی۔ واک میں سٹاف نے بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر انسداد ڈینگی کے حوالہ سے عبارات درج تھیں۔ اس موقع پر چیف آفیسر نے کہا کہ انسداد ڈینگی کے ڈے منانے کا مقصد شہریوں میں ڈینگی وائرس سے بچا? بارے احساس اجاگر کرنا ہے۔ شہری نہ صرف اپنے گھروں بلکہ اردگرد گلی محلوں میں صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دیںاور کسی جگہ پانی جمع نہ رہنے دیں تاکہ اس سیزن میں بھی مشترکہ کاوشوں سے ڈینگی کو افزائش کا موقع نہ ملے۔ ڈینگی آگاہی واک کے دوران شہریوں میں پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔