برائلر گوشت کی قیمت میں مزید9روپے فی کلو اضافہ،فارمی انڈے بھی مہنگے

منگل 15 ستمبر 2020 12:32

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید9روپے فی کلو اضافہ،فارمی انڈے بھی مہنگے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) شہر میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت مزید 9روپے اضافے سی209روپے،زندہ برائلرمرغی 6روپے اضافے سے 144روپے فی کلوجبکہ فارمی انڈے مزید ایک روپے مہنگے ہو کر136روپے کی سطح پر پہنچ گئے۔