کپاس کی پیداوار کے درست تخمینے کیلئے سیٹلائٹ مانیٹرنگ اورفیکٹریوں کے ڈیٹا کی روزانہ نگرانی کا فیصلہ
بدھ 9 ستمبر 2026 11:38
(جاری ہے)
انہوں نے غیر رپورٹنگ کرنے والی فیکٹریوں کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کی۔
کمشنر نے کہا کہ کپاس کی پیداوار کے درست تخمینے کے لیے مستند اور بروقت اعداد و شمار بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔ کاٹن فیکٹریوں کی مانیٹرنگ کے لیے موثر اور عملی میکنزم وضع کیا جائے اور کاٹن سیزن کے دوران فیکٹریوں کے ڈیٹا کی مسلسل نگرانی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے فیکٹریوں میں روزانہ کی بنیاد پر جننگ اور بیلز کی پیداوار کی فزیکل مانیٹرنگ کی تجویز کا بھی جائزہ لیا۔اجلاس میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ کسانوں کو کپاس کا بہتر ریٹ اور بروقت معلومات کی فراہمی سے کاٹن ایریا میں اضافہ ممکن ہے۔ کپاس کی فصل کے بہتر نرخ اور کسانوں کے اعتماد کی بحالی کے لیے مسلسل اقدامات کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ کمشنر عامر کریم خاں نے واضح کیا کہ غیر قانونی یا غلط رپورٹنگ کرنے والی فیکٹریوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ فیکٹریوں کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے عمل کو مزید موثر بنایا جائے تاکہ کپاس کی پیداوار کے حقیقی اعداد و شمار سامنے لائے جاسکیں۔ اجلاس میں ڈائریکٹر زراعت اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی اور کپاس کی پیداوار میں اضافے، کسانوں کے اعتماد کی بحالی اور مانیٹرنگ نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کیں۔مزید زراعت کی خبریں
-
پاکستانی سی فوڈ برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
-
کپاس کی پیداوار کے درست تخمینے کیلئے سیٹلائٹ مانیٹرنگ اورفیکٹریوں کے ڈیٹا کی روزانہ نگرانی کا فیصلہ
-
پاکستان کی سمندری خوراک کی برآمدات ریکارڈ 568 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں
-
کپاس کی فی ایکڑ اوسط پیداوار بڑھانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا ہو گا،ڈائریکٹر زراعت
-
پاکستان کی سی فوڈ برآمدات پہلی بار 50 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئیں
-
ملک میں یوریا اورڈی اے پی کھادوں کی فروخت میں اگست کے دوران کمی
-
مختلف اجناس ،چارہ جات ،سبزیوں،آئل سیڈزکے بیجوں کی خریداری ، پیداواری اہداف مقرر
-
چین کی جانب سے پاکستان کو ویٹرنری ویکسینز کا عطیہ، لائیو اسٹاک میں بیماریوں کے تدارک کیلئے تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
-
سورج مکھی کےکاشتکار جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے سپرے کریں،محکمہ زراعت
-
کماد کی فصل کو 16 مرتبہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے، محکمہ زراعت سمبڑیال
-
ایشیئن ترقیاتی بینک کے وفد کا زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا دورہ
-
کماد کے کاشتکار زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لیے اگست میں پوٹاش کا استعمال کریں ،اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحکمہ زراعت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.