مکئی کو جڑی بوٹیوں سے پاک رکھنے کےلئے 2سے3 مرتبہ گوڈی کریں ، عامرصدیق

پیر 21 ستمبر 2026 14:11

مکئی کو   جڑی بوٹیوں سے پاک رکھنے کےلئے 2سے3 مرتبہ گوڈی کریں ،  عامرصدیق
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2026ء) کاشتکار مکئی کی فصل جڑی بوٹیوں سے پاک رکھنے کےلئے 2سے3 مرتبہ گوڈی کریں ، آخری گوڈی پر کھیلیاں بناتے ہوئے پودوں پر مٹی چڑھا دیں تاکہ موسم کی تبدیلی کے باعث تیز ہوائیں چلنے اور آندھی آنے سے فصل گرنے سے محفو ظ رہ سکے۔ یہ بات اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت عامرصدیق نے ایک بیان میں کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کاشتکار مکئی کو کم از کم 6سے8مرتبہ پانی ضرورلگا ئیں ، آبپاشی کا وقفہ فصل کی صورتحال دیکھ کر کم یازیادہ کیاجاسکتاہے ،تاہم ا س بات کا بھی خاص خیال رکھنا چاہیے کہ یہ فصل پانی کی زیادتی برداشت نہیں کرتی ،اگر کھیت میں فالتو پانی موجود ہو تو فوری طور پر اسے نکالنے کا بندوبست کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ مکئی کا قد ایک سے ڈیڑھ فٹ ہونے پر یوریا کھاد کی پونی بوری فی ایکڑ ڈالنی چاہیے ، کیڑوں کے خاتمے کےلئے کیمیائی انسداد بھی ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :