بچوں کو اسکول چھوڑنے آنے والے والدین بنا ماسک پہنے ہی پہنچ گئے

اسکولوں کے باہر کھڑے سکیورٹی گارڈز نے بھی ماسک نہیں پہنے ہوئے ، حامد میر کا ٹویٹ

Sajid Ali ساجد علی منگل 15 ستمبر 2020 12:09

بچوں کو اسکول چھوڑنے آنے والے والدین بنا ماسک پہنے ہی پہنچ گئے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 ستمبر2020ء) سینئر صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ بچوں کو چھوڑنے آنے والے والدین بنا ماسک ہی پہنچ گئے ، اسکولوں کے باہر کھڑے سکیورٹی گارڈز نے بھی ماسک نہیں پہنے ہوئے ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم کے مشیر نیشنل ہیلتھ سروسز ، ریگولیشن اینڈ کورآڈ ینیشن فیصل سلطان کو ٹیگ کرتے ہوئے اپنے پیغام میں حامد میر نے لکھا کہ ’میں نے آج صبح کچھ سکولوں کا دورہ کیا جہاں میں نے دیکھا کہ والدین نے ماسک نہیں پہنے تھے جو ماسک پہنے ہوئے اپنے بچوں کو اسکول کے باہر چھوڑ کر جارہے تھے جبکہ اسکولوں کے گیٹ کے باہر کھڑے بہت سے سیکیورٹی گارڈز نے بھی ماسک نہیں پہنے ہوئے تھے ۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ، ریگولیشن اینڈ کورآڈینیشن فیصل سلطان نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ تعلیمی اداروں کے کھلنے کے پہلے دن اپنے بچوں اور طالبعلموں کو خوش آمدید کہتے ہیں ، مہربانی فرما کر بنیادی حفاظتی تدابیر کو پس پشت نہ ڈالیں ، ماسک لگائیں ، کلاسوں میں ہجوم نہ بنائیں ، ہاتھ صاف رکھیں ۔

(جاری ہے)

 
 واضح رہے کہ کورونا کیسز میں کمی کے بعد ملک بھر میں 6 ماہ بعد تعلیمی ادارے کھل گئے ، پہلے مرحلے کے آغاز میں میٹرک کلاسز، کالجز اور یونیورسٹیز میں تدریسی عمل جاری ہے ۔ تعلیمی اداروں میں ہینڈ سینی ٹائزر، ماسک، اور فاصلہ برقرار رکھنے کیلئےخصوصی انتظامات کئے گئے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرل سینٹر نے اس حوالے سے ایس او پیز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ والدین بچوں کو ماسک پہنا کر بھیجیں۔

کھانسی یا بیماری کی صورت میں طلبا کو ہرگز سکول نہ بھیجیں۔ اگر طبیعت زیادہ خراب ہو تو فوری ٹیسٹ کروایا جائے۔ ہاتھ با قاعدگی سے دھوتے رہیں۔ بچے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں تعلیمی ادارے کو مطلع کیا جائے۔ سکول وینز کے ڈرائیور بھی اپنی گاڑیوں میں سماجی فاصلہ یقینی بنائیں گے۔