بروغل تہوار اختتام پذیر، سرد موسم اور سڑکوں کی خستہ حالی کے باعث سیاحوں کی تعداد میں کمی رہی
بدھ 16 ستمبر 2020 17:57
(جاری ہے)
تاہم آٹھ سال پہلے اس تہوار کو چترال سکاؤٹس اور پاک فوج نے مشترکہ طور پر نہایت شاندار طریقے سے منایا تھا جس میں دو میجر جنرل مہمان حصوصی کے طور پر شریک ہوئے تھے اور اس کے بعد بروغل دنیا بھر کے سیاحوں کا توجہ کا مرکز بنی ہے۔
اس سال ایک بار پھر TCKP صوبائی حکومت کی تعاون سے بروغل تہوار کو منایا گیا تاہم اس میں سیاحوں کی تعداد بہت کم رہی جس کی بنیادی وجہ ایک تو سڑکوں کی خراب حالت تھی اور دوسرا اس تہوار کو بہت دیر سے ایسے نامناسب وقت میں منایا گیا جب اس بروغل میں سردی ہوتی ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر اس تہوار کو جولائی کے مہینے میں منایا جائے تو اس میں زیادہ سے زیادہ سیاح شرکت کر سکیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے وادی یارخون کے رہنماء اخونزادہ ذر بہار کا کہنا ہے کہ بروغل تہوار میں کھیلنے والے کھلاڑیوں کو شکایت ہے کہ پہلے یہ تہوار ایک قدرتی سبز میدان میں منایا جاتا تھا جہاں ہر طرف گھاس ہی گھا س تھا اور وہاں مٹی، گرد و غبار کانام و نشان تک نہیں تھا اب ایک غیر سرکاری ادارے نے بیرونی فنڈ سے اس میدان کو آٹھ کروڑ روپے کی لاگت سے بنائی ہے مگر اس میں گھاس نہ ہونے کی وجہ سے بہت زیادہ گرد و غبار ہوتا ہے اور سیاحوں کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کو بھی نہایت مشکلات کا سامنا ہے۔ ذر بہار نے مزید کہا کہ اس کا آڈٹ اور تحقیقات بھی ہونا چاہئے اور اس میدان میں یا تو گھاس لگایا جائے یا پھر اسی پرانے میدان میں یہ تہوار منایا جائے جو گرد وغبار سے محفوظ ہے کیونکہ موجودہ کھیل کا میدان سیاحوں اور کھلاڑیوں دونوں کیلئے باعث تکلیف ہے۔ بروغل تہوار میں گھوڑا پولو، گدھا پولو، یاک پولو، بز کشی کھیلنے کے ساتھ ساتھ واخی ثقافت بھی مظاہرہ ہوتا ہے۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویڑن سید ظہیر الاسلام نے ہمارے نمائندے کو حصوصی انٹر ویو دیتے ہوئے بتایا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت اس علاقے کی مواصلاتی نظام کو بہتر بنانے میں نہایت سنجیدہ ہے اور بہت جلد یہاں کی سڑکیں تعمیر ہوگی اور مواصلاتی نظام میں بہتری لانے سے اس علاقے کی سیاحت کو بھی فروغ ملے گے اس یقینی طور پر اس پسماندہ علاقے سے غربت کے حاتمے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ ذر بہار نے کہا کہ یہاں کے مقامی لوگ اور کھلاڑی یہ بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ اس تہوار منانے کیلئے حکومت کی طرف سے جو فنڈ جاری ہوتا ہے وہ مقامی کمیٹی، یا سابق ناظمین کے حوالہ کیا جائے تو وہ اس تہوار کو اس سے بھی زیادہ شاندار طریقے سے منا سکیں گے جس سے مقامی کھلاڑیوں اور یہاں کے رضاکاروں کو بھی فائدہ ہوگا جو اس تہوار میں رضاکارانہ طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس تہوار میں آنے والے چند سیاحوں سے جب پوچھا گیا توانہوں نے تہوار کا تو بہت تعریف کی مگر سڑکوں کی حراب حالت کی شکایت بھی کی۔ وادی بروغل کے لوگ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس تہوار کو جولائی کے مہینے میں کیلنڈر ایونٹ کے طور پر ہر سال منایا جائے اور یہاں آنے والی سڑکوں کی حالت کو بھی بہتر کیا جائے تاکہ اس خوبصورت وادی میں سیاحت کو فروغ مل سکے اور اس کے سبب یہاں کے غریب لوگوں کی معاشی حالت بھی بہتر ہوسکے۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.