خضدار ڈیجیٹل لائبریری ڈومین میںڈھائی لاکھ کتابوں کوکور کیا گیا ہے ،ڈاکٹر طفیل احمد بلوچ
آن لائن کتابوں سے اسٹوڈنٹس اور عام افراد مطالعے کی صورت میں استفادہ حاصل کررہے ہیں ،ڈپٹی کمشنر خضدار
بدھ 16 ستمبر 2020 20:29
(جاری ہے)
اس موقع پر دیگرآفیسرز اور سماجی شخصیات اور سیاسی رہنماء بھی موجو دتھے ۔ڈپٹی کمشنر خضدار ڈاکٹر طفیل احمد بلوچ نے کہاکہ آج وڈھ میں قائم ہونے والی لائبریری کا سہرا لائبریری کے لئے کوششیںطالب علم عبدالصمد و ان کے دوستوں کو جاتا ہے ۔آج لائبریری کا آغا زہوچکا ہے یہ ابتداہے اس کی ترقی کو مذید وسعت دینی چاہیے اب اگر کثیر المقاصد ہال بن جائے تو اور زیادہ سہولیات میسرآئیں گی ۔
اگر ہال کے منصوبے کو طلباء اپنی منزل بنائے تو ضلعی انتظامیہ اس کی تعمیر کے لئے مالی طور پر انہیں سپورٹ کریگی ۔ڈپٹی کمشنر خضدار ڈاکٹر طفیل احمد بلوچ نے کہاکہ جب بھی طلباء کو کوئی مسئلہ درپیش ہو تو میرے دفتر کے دروازے ان کے لئے کھلے ہیں یا وہ مجھے فون کرکے اظہار کرسکتے ہیں ،آج وڈھ میں لائبریری بن گئی ہے اگر اس کو ڈیجیٹل لائبریری بنائی جائے تو خضدار میں قائم ڈیجیٹل لائبریری میں موجود آن لائن ڈھائی لاکھ کتابوں سے وڈھ لائبریری کو بھی لبریز اور یہاں کے اسٹوڈنٹس کو بھی استفادہ دیا جاسکتاہے ۔وڈھ کے علاوہ اورناچ یا دوسرے علاقوں میں بھی اگر لائبریری کے لئے کوششیں ہوجاتی ہیں تو انتظامیہ آپ کے ساتھ تعاون کریگا ۔انہوںنے کہاکہ میں جہاں بھی رہامیری کوشش رہی ہے کہ تعلیم کو فروغ دوں اور نئی نسل کو زیورِ تعلیم سے آراستہ اور ان کے لئے سہولیات پیدا کروں چونکہ میں خود لائبریری میں پڑھا اور کامیابی کے زینے چڑھا ہوں ، میری زندگی کا ایک حصہ لائبریری میں گزری ہے جب میںباہر گیا تو وہاں بھی میں نے کافی وقت لائبریری کو دیا ، ۔سماج میں مثبت چیزیں لائبریری کو وقت دینے سے آئیں گی۔ طلباء ایک قدم آگے بڑھائیں ہم دس قدم آگے بڑھانے کے لئے تیار ہیںمجھے لائبریری کی اہمیت کا پتہ ہے اس لیئے میری خواہش ہے کہ یہ سہولت پورے ڈسٹرکٹ میں طلباء کو میسر آئے۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.