پاکستان پیڈیاٹریشن ایسوسی ایشن کا پولیو مہمات کی کامیابی میں اہم کردار ہے، پولیو سے بچاؤ کا واحد حل انسداد پولیو قطرے ہیں، کوارڈینیٹر انسداد پولیو پروگرام

جمعرات 17 ستمبر 2020 16:08

پاکستان پیڈیاٹریشن ایسوسی ایشن کا پولیو مہمات کی کامیابی میں اہم کردار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) انسداد پولیو پروگرام کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر رانا صفدر نے کہا ہے کہ پاکستان پیڈیاٹریشن ایسوسی ایشن کا پولیو مہمات کی کامیابی میں اہم کردار ہے، پولیو سے بچاؤ کا واحد حل انسداد پولیو قطرے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو اپنی زیر صدارت اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پاکستان پیڈیاٹریشن ایسوسی ایشن کی پولیو مہم میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔

اجلاس میں تمام صوبوں سے سینئر ڈاکٹروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں انہوں نے کہا کہ 21 ستمبر سے ملک بھر میں شروع ہونے والی پولیو مہم میں والدین بچوں کو قطرے پلوائیں۔ پولیو سے بچاؤ کا واحد حل انسداد پولیو قطرے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیڈیاٹریشن ایسوسی ایشن کا پولیو مہمات کی کامیابی میں اہم کردار ہے۔ تمام مکتبہ فکر بچوں کو مستقل معذوری سے بچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :