پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے لئے یورپی ممالک میں ملک کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے،
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی آسٹریا کے لئے نامزد سفیر سے ملاقات میں گفتگو
جمعہ 18 ستمبر 2020 17:04
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زراعت اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وافر مواقع موجود ہیں۔
انہوں نے نامزد سفیر کو آسٹریا کے سرمایہ کاروں کو ان شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے پر آمادہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے آسٹریا میں زیر تعلیم پاکستانی طلبا کو بھی ہر قسم کی سفارتی معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ آفتاب احمد کھوکھر ایک تجربہ کار سفارتکار ہیں ان کی قیادت میں آسٹریا میں قائم پاکستانی سفارتخانہ ملکی مفادات کے لئے بہترین خدمات سرانجام دے گا اور پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے میں بھرپور کردار ادا کرے گا۔ آسٹریا کے لئے نامزد سفیر آفتاب احمد کھوکھر نے کہا کہ آسٹریا میں تعیناتی کے دوران تجارت، توانائی اور تعلیم کے شعبہ میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینا ان کی اولین ترجیح ہو گی۔ انہوں نے سپیکر کے جانب سے ان کی صلاحیتوں پر اعتماد کے اظہار پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دوطرفہ پارلیمانی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنا آسٹریا کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری پر آمادہ کرنا بطور سفیر ان کی اولین ترجیح ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
رفح پر حملے کے خدشے کے پیش نظرواشنگٹن نے اسرائیل کو دو ہزار اور 17سو پاﺅنڈ کے بموں کی فراہمی روک دی
-
اسرائیل کے خلاف کارروائی پر امریکی سینیٹرز کی عالمی عدالت جرائم کو دھمکی
-
وزیر داخلہ کے حکم پر گارڈن ٹاون لاہور اور عوامی مرکز کراچی کے پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلیں رہیں گے ،پوری کوشش ہے کہ عوام کو پاسپورٹ بنوانے میں کوئی دقت پیش نہ آئے، محسن نقوی
-
پاکستان میں فلم کی صنعت ٹیکس فری ہے، ہالی و ڈ پروڈکشن ٹیم کی جانب سے پاکستانی ثقافت پر فلم کی تیاری خوش آئند ہے، وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی ٹیم کے ارکان سے ملاقات میں گفتگو
-
اسرائیلی فوج نے رفح پر حملہ کیا توہم بحری جہازوں پر اپنے حملوں کو بڑھا دیں گے.یمنی حوثی گروپ
-
پارلیمنٹ کو پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 بنانے کا اختیار نہیں ، ایکٹ آئین کے خلاف ہے،جسٹس عائشہ اے ملک
-
بلوچستان کی ترقی پائیدار امن سے جڑی ہے،محسن نقوی
-
موبائل فون سمیں بند کرنے سے ٹیلی کام کمپنیوں کو 50 ملین روپے نقصان کا خدشہ
-
تندور مالکان اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ،نان بائیوں نے ہڑتال موخر کر دی
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم
-
مہاجرت بارے غلط معلومات اور سیاست بدگمانیوں کا سبب، آئی او ایم
-
عمران خان سمیت ہر قیدی بنیادی انسانی حقوق اور قانونی تحفظ کا حقدار ہے، امریکہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.