فلم ’’پترغنڈے دا‘‘میں لائبہ خان کے آئٹم سونگ کے چرچے،ریلیزسے قبل ہی فلموں کی بارش

جمعہ 18 ستمبر 2020 23:24

فلم ’’پترغنڈے دا‘‘میں لائبہ خان کے آئٹم سونگ کے چرچے،ریلیزسے قبل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2020ء) پاکستان فلم انڈسٹری کی خوبرواداکارہ وماڈل لائبہ خان پرفلموں میں آفرزکی بارش ،متعددفلمسازوں نے اپنی نئی فلموں میں کاسٹ کرنے کے لئے اداکارہ لائبہ خان سے رابطہ کرلیا،تفصیلات کے مطابق فلمسازمہرمحمداسلم کی فلم ’’پترغنڈے دا‘‘میں لائبہ خان کے آئٹم سونگ نے فلم انڈسٹری میں دھوم مچادی،جس کودیکھتے ہوئے متعددفلمسازوں نے اپنی فلموں میں آئٹمزسونگزکے لئے لائبہ خان کوکاسٹ کرنا شروع کردیا ہے،لائبہ خان اس وقت مصروف ترین فلم اداکارہ بن چکی ہیں جن کی ایک وقت میں متعددفلموں پر کام کیا جارہا ہے،ایک ملاقات میں اداکارہ لائبہ خان نے بتایا کہ فلم میں آئٹم سونگزکہانی کی ڈیمانڈکے مطابق ہی کئے جاتے ہیں ،میری کوشش ہوتی ہے میں کسی بھی کردارمیں ڈوب کر حقیقی معنوں میں اس کردارکواداکروں،لائبہ خان نے کہا کہ نوجوان پروڈیوسرنعیم خان کی نئی پنجابی فلم’’عشق میراانمول‘‘سمیت میری متعددفلمیں اس وقت مکمل ہوچکی ہیں جن کی ریلیزکا مجھے انتظارہے۔

(جاری ہے)

لائبہ خان نے کہا کہ میں ایک جیسے کرداروں کی بجائے منفرداورمعیاری کردارکرنے کی حامی ہوں۔

متعلقہ عنوان :