ہارڈ بلوچستان کے زیر اہتمام خضدار پریس کلب میں خواتین کے مسائل ، چیلنجز اور ان کے حل کے موضوع پر ایک روز ہ تقریب/اجلاس
خواتین کا معاشرے میں اہم کردار ہے ، خواتین کے بغیر سماج نامکمل اور ادھورا ہے ،زندگی کی سنجیدہ ، معاشی و معاشرتی معاملات میں ہر صورت میں خواتین کی شمولیت لازمی امرقرار دیدیا گیا ہے ،سینئر نائب صدرمیر شفیق الرحمن ساسولی
ہفتہ 19 ستمبر 2020 00:01
(جاری ہے)
آخری نشست سے مہمان خاص محمد عالم جتک ، الیکشن کمیشن آفیسر عنایت اللہ جمالی ،پی ایس ڈپٹی کمشنر خضدار مراد گزوزئی ، بی این پی خضدار کے سینئر نائب صدرمیر شفیق الرحمن ساسولی ،جے یوآئی بلوچستان کے نائب امیر مولانا محمد صدیق مینگل ، جھالاوان عوامی پینل خضدار کے ڈپٹی آرگنائزر ظفر میروانی ، آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری میر عبدالحمید غلامانی ،نیشنل پارٹی کے رہنماء میر اشرف علی مینگل ، محمد عالم براہوئی ، محمد اسحاق ، نسیمہ کنول ، سلطان احمد شاہوانی ، محمد وارث شاہین ، رخسانہ بی بی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خواتین کا معاشرے میں اہم کردار ہے ، خواتین کے بغیر سماج نامکمل اور ادھورا ہے ،زندگی کی سنجیدہ ، معاشی و معاشرتی معاملات میں ہر صورت میں خواتین کی شمولیت لازمی امرقرار دیدیا گیا ہے ملک کے دیگر حصوں کی بنسبت بلوچستان جھالاوان اور خضدار میں خواتین کے حقوق کے لئے مذید محنت کرنا ہوگی اور انہیں ان کے حقوق کے لئے راستہ ہموار کرنا ہوگا ، اسلام نے جس طرح خواتین کو عزت و تکریم سے نوازا ہے اس کے عین مطابق اگر ہم خواتین کو ان کے جائز حقوق دیں تو معاشرہ اپنی سیدھی راستے پر گامزن ہوسکتا ہے بلکہ مسائل کا بھی خاتمہ ہوسکتا ہے ۔
انہوںنے کہاکہ اس حوالے سے ہماری سیاسی جماعتوں کو بھی کردار ادا کرنا ہوگا کہ جن کی رسائی پارلیمنٹ اور دیگر فورمز پر ہیں وہ نہ صرف خواتین کے مسائل و مقدمہ کو وہاں اجاگر کریں بلکہ ان کے حقوق کے لئے راہ ہموار کرنے کی اپنی محنت بجا لائیں ۔ تعلیم خواتین کا بنیادی حق ہے انہیں تعلیم دیکر معاشرے میں برابر کا مقام دلا سکتے ہیں اور انہیں اچھی سوچ سے ہمکنار کرسکتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ہارڈ جو کہ کامن ویلتھ فائونڈیشن کے تعاون سے خضدار جیسے ضلع میں خواتین کی سوچ میں نکھا ر اور ان کے معاشرے میں تجربات میں اضافہ کررہی ہے ان کا یہ کردار قابل ستائش عمل ہے اوراس پر ہم انہیں مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.