برطانیہ، سیلفی لیتے ہوئے خاتون چلتی گاڑی سے گر گئی

اتوار 20 ستمبر 2020 11:45

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2020ء) برطانیہ کی کاؤنٹی سرے کے ہائی وے ایم۔ 25 پر خاتون چلتی گاڑی سے باہر لٹک کر سیلفی لیتے ہوئے سڑک پر گر گئی۔

(جاری ہے)

برطانیوی ذرائع ابلاغ کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرے پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ خاتون چلتی گاڈی سے سیلفی لینے کے دوران جنکشن سکس اور کلیکٹ لین سروسز کے درمیان گری جس پر ٹریفک آمدورفت جاری تھی۔ تاہم خاتون شدید ذخمی ہونے سے محفوظ رہی۔ ریسکیو ٹیم نی خاتون کو فوری طبی آمداد کے لئے ہسپتال منتقل کرا دیا ہے۔