میانمار میں 5.0 شدت کا زلزلہ، کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی

اتوار 20 ستمبر 2020 12:00

ینگون ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2020ء) میانمار کے علاقے پھالم میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔امریکی جیولوجیکل سروے ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اتوار کے روز پھالم کے اور ملحقہ علاقوں میں ززلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

(جاری ہے)

ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز 22.9652 ڈگری طول عرض بلد، 93.7083 ڈگری مشرقی عرض بلد اور 56.69 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے بعد کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :