ایران کے خلاف عالمی پابندیاں بحال کردی ہیں، امریکا

اتوار 20 ستمبر 2020 19:10

ایران کے خلاف عالمی پابندیاں بحال کردی ہیں، امریکا
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2020ء) امریکی انتظامیہ کا کہنا ہے ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی تمام پابندیاں بحال ہو گئی ہیں۔ دوسری جانب باقی دنیا ایران کے خلاف ان پابندیوں کو غیرقانونی قرار دے کر مسترد کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق امریکا اور عالمی برداری کے درمیان یہ تفریق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مزید واضح ہونے کے خدشات ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ عالمی جوہری طاقتوں کی سن 2015 میں طے پانے والی ڈیل کے بعد جن پابندیوں میں نرمی کی گئی تھی، اب وہ ہفتے کی شب سے دوبارہ بحال ہو گئی ہیں۔ امریکی انتظامیہ نے ان پابندیوں کی بحالی کی وجہ ایران کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کو قرار دیا ہی