fبھارت میں القاعدہ سے تعلق کے شبے میں 9 افراد گرفتار

اتوار 20 ستمبر 2020 19:10

ؑنئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2020ء) بھارت میں دہشت گرد تنظیم القاعدہ سے تعلق کے شبہ میں 9 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ حکومتی بیان کے مطابق القاعدہ بھارت میں دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی میں مصروف تھی۔

(جاری ہے)

بھارت کی نیشنل انویسٹیگیشن ایجنسی کے مطابق ان گرفتاریوں کے لیے مختلف ریاستوں میں بیک وقت چھاپے مارے گئے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ گروہ بھارت میں متعدد اہم مقامات پر دہشت گردانہ حملے کا منصوبہ بنا رہا تھا، جب کہ ان حملوں کا ممکنہ مقصد عام افراد کو ہلاک کرنا اور دہشت پھیلانا تھا