اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت5 ماہ میں تقریباً 900 روپے فی من تک بڑھ گئی

اب تک 2 لاکھ ٹن غیرملکی گندم مارکیٹ میں آئی ہے،آٹے کی قیمت کم کرنے کیلئے مزید18 لاکھ ٹن درآمد کرنیکی ضرورت ہے

پیر 21 ستمبر 2020 18:55

اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت5 ماہ میں تقریباً 900 روپے فی من تک بڑھ گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2020ء) پنجاب بھرکی اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے، 5 ماہ میں قیمت تقریباً 900 روپے فی من تک بڑھ گئی۔رواں سال پنجاب میں 2 کروڑ ٹن گندم کی پیداوار ہوئی جس میں سے حکومت نے 40لاکھ ٹن گندم خریدلی تاہم اوپن مارکیٹ میں پھر بھی عدم دستیابی کی شکایت ہے۔

(جاری ہے)

سروے کے مطابق 5ماہ میں قیمت تقریباً900روپے فی من تک بڑھ گئی ہے۔

گندم مہنگی ہونے پرتاجراورخریدار دونوں ہی پریشان ہیں۔فی من گندم کی قیمت بڑھنے کا اثر آٹے پر بھی ہوا ہے اورچکی کا آٹا سب سے زیادہ مہنگاہوا ہے اورقیمت76 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔فلارملزایسوسی ایشن کے مطابق اب تک 2 لاکھ ٹن غیرملکی گندم مارکیٹ میں آئی ہے۔پاکستان میں اس وقت آٹے کی قیمت کم کرنے کے لئے مزید18 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :